ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:گھر گھر جاکر بی جے پی کارکنان کررہے ہیں اننت کمارہیگڈے کے لئے انتخابی تشہیر

بھٹکل:گھر گھر جاکر بی جے پی کارکنان کررہے ہیں اننت کمارہیگڈے کے لئے انتخابی تشہیر

Mon, 15 Apr 2019 14:01:36    S.O. News Service

بھٹکل 15؍اپریل ( ایس او نیوز) بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان بھٹکل تعلقہ میں پارلیمانی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کے لئے گھر گھر جاکرانتخابی مہم چلارہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ عوامی اجلاس اور خطابات سے بچتے ہوئے سیکڑوں سنگھ پریوار کے کارکنان ہر دن گھر گھر جاکر مود ی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور بحیثیت وزیر اننت کمار ہیگڈے کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی کارکردگی کی کہانیاں لوگوں کو سناکر ووٹ بٹورنے کی زوردار مہم چلارہے ہیں۔گھر گھر جاکر مہم چلانے میں جو لیڈران شامل ہیں ان میں بی جے پی کے بھٹکل منڈل صدر راجیش نائک، شیوانی شانتارام، کرشنا نائک اسارکیری، روی نائک جالی، ایشور ڈوڈمنے، سبرایا دیواڈیگا، منجو نائک جالی اور دیگر اہم لیڈروں اور کارکنوں کے نام نمایاں ہیں۔


Share: